یہ عجیب و غریب واقعہ لدھانیانہ شہر میں پیش آیا۔جب ضلعی تعلیمی افسر ( ڈی ای او ) کو بتایا گیا کہ والدین کی ایک انجمن ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔ افسر بابو نے کمرے میں آنے کی اجازت دی۔ انجمن کے سرکردہ عہدیداروں نے تعارف کرانے کے بعد ڈی ای او لکھویر سنگھ ن کو پھولوں کے ہارپہنانے شروع کردیے۔ تیسرا ہار جوتوں سے ۤآراستہ تھا۔ادھر ای ڈی او صاحب خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے لیکن جب کسی نے بتایا کہ تیسرے ہار میں جوتے ہیں تو انہوں نے جھٹ اسے اتارا اور انتہائی غصے سے عہدیداروں سے گفتگو کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق والدین کی انجمن کی جانب سے اس حرکت پر ڈی ای او نے پولیس میں شکایت درج کرادی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ پیش آنے والا رویہ انتہائی توہین آمیز ہے۔ دوسری جانب ٹیچرز ایسوسی ایشن نے بھی ڈی ای او کو جوتوں کو ہار پہنانے کی شدید مذمت کی۔ اُدھر والدین کی انجمن کے عہدیدار کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ عمل اس لیے کیاوہ ٹیچرز اور اسکول انتظامیہ کی کئی شکایات ڈی ای او تک پہنچا چکے تھے لیکن انہوں نے ان پر کان نہیں دھرے جبھی تھک ہار کر انہوں نے جوتوں کے ہار پہنا کر اپن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ عہدیداروں کے مطابق ٹیچرز اور کئی اسکول انتظامیہ کا رویہ نامناسب رہتا ہے اور ڈی ای او کوئی توجہ نہیں دیتے۔
Discussion about this post