کراچی میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بالر شاہنواز دھانی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے شاہنواز دھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کرائیں گے۔ جس میں دھانی کی بالنگ پر وہ بیٹنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس جانب بھی اشارہ دیا کہ وہ بہت جلد پی ایس ایل کے لیے سندھ کی کوئی ٹیم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی اسپانسر ڈھونڈ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شاہنواز دھانی کو پاکستان کرکٹ کا روشن ستارہ قرار دیا اور اس بات کا عزم دہرایا کہ سندھ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر کرکٹر شاہنواز دھانی نے مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیااور امید دلائی کہ وہ سندھ کا نام روشن رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں گے۔
Karachi (January 3rd, 2022) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with fast bowler of Pakistan Shahnawaz Dahani at CM House. pic.twitter.com/Z4M8QNyjfU
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) January 3, 2022
Discussion about this post