بنگلہ دیشی بالر عبادت حسین نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں میزبان بلے بازوں کو پچ کر کھڑا ہونے ہی نہ دیا ۔ صرف 46 رنز دے کر انہوں نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیااور یوں پوری کیوی ٹیم صرف 169 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے پہلی بار اور ہوم گرآؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتا ۔عبادت حسین نے میچ میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا اور یوں وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔
بنگلہ دیش کی یہ جیت اس اعتبار سے بھی تاریخی تصور کی جارہی ہے کیونکہ کسی ایشیائی ٹیم نے 10 سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے جنوری 2011 میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 328 رنز کیے تھے۔ جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 458 رنز بنا کر 130 رنز کی برتری حاصل کرلی اور جبکہ دوسری اننگ میں میزبان ٹیم صرف 169 رنز پر آٓؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اب دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 جنوری کو ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اس تاریخی اور یادگار فتح پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوب جشن بھی منایا۔
Bangladesh Team dressing room celebrations following the historic win at Mount Maunganui.#BCB #cricket #BANvsNZ pic.twitter.com/78pGFQ30wP
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) January 5, 2022
Discussion about this post