بھارتی وزیراعظم مودی اپنی ہی ریاست پنجاب کا دورہ کرنے کے قابل نہ رہے۔ دہلی سے مودی جی لاؤلشکر کے ساتھ پنجاب کے دورے پر نکلے تھے جہاں انہوں نے انتخابی ریلی اور جلسوں سے خطاب کرنا تھا۔ موسم کی خرابی کی بنا پر مودی نے براہ راست پنجاب کا سفر طے کرنے کا ارادہ کیا۔
اسی دوران بھارتی پنجاب میں جیسے ہی مودی کا قافلہ پہنچا تو جلسہ گاہ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک فلائی اوور پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے مودی کا راستہ روک لیا۔ سیکوریٹی اہلکاروں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح نریندر مودی کو راستہ مل جائے لیکن مظاہرین ٹس سے مس نہ ہوئے ۔
کسان مظاہرین نے مودی مخالف نعرے لگا کر آگے بڑھنے ہی نہیں دیا۔ 20 منٹ تک انتظار کرنے کے بعد آخر کار خفت کا شکار بننے کے بعد مودی کا قافلہ واپس روانہ ہوگیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بھارتی حکومت اور اس کی سیکوریٹی اداروں کی سب سے بڑی ناکامی ہے کہ اسے بھارتی پنجاب تک میں داخلے سے روک دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں اس ” عزت افزائی ” پر نریندر مودی کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ جو واپس بھٹنڈا ہوائی اڈے پہنچے اور وہاں موجود اہلکاروں سے طنزیہ کہا کہ ” آپ کے سی ایم کا شکریہ کہ میں بھٹنڈا ہوائی اڈے تک زندہ واپس لوٹنے میں کامیاب رہا۔”
Discussion about this post