قازقستان کی حکومت عوام کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر اس وقت مجبور ہوگئی جب حکام نے رقیق پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت مقرر کرنے کی حد ختم کردی، جس کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافے کی اجازت مل گئی۔ جس کے بعد مانغیستاو صوبے کے جانااوزن شہر میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر اترآئے۔
In #Kazakhstan, thousands flocked to the streets to protest rising fuel prices & a collapsing economy. Hours later, the Kazakh govt resigned. Take a look.pic.twitter.com/ys8UFkYr6M
— Steve Hanke (@steve_hanke) January 5, 2022
یہ احتجاجی مظاہرے مانغیستاو کے دیگر حصوں اور مغربی قازقستان کے دیگر شہروں تک پھیل گئے۔ عوام کی بڑی تعداد نے الماتی شہر کے میئر دفتر کا گھیراؤ کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں 5ہزار سے زائد افراد موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرکاری بلڈنگ کے اعتراف میں مظاہرین نے آگ لگائی ہوئی ہے، عوام سرآپا احتجاج ہے اور وہ پولیس اور ریسکیو نمائندوں پر پتھراؤ کررہے ہیں، گولیوں اور دھمکوں سے پورا شہر گونج اٹھا ہے۔
Protesters now storming the main government building in Kazakhstan’s largest city Almaty. pic.twitter.com/lemKcpILL8
— Patrick Reevell (@Reevellp) January 5, 2022
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور اسٹن گرنیڈز بھی فائر کیے گئے تھے لیکن بے قابو مظاہرین پولیس کا گھیراؤ توڑنے میں کامیاب رہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔ اس پرتشدد مظاہروں میں 95 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 200 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حالات کو قابو کرنے کے لیے توقایف کی حکومت نے دو ہفتے کی ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس کے چند ہی گھنٹوں بعد قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
In #Aktobe, west #Kazakhstan, the police reportedly announced that it would not be acting against the protesters:
— Alex Kokcharov (@AlexKokcharov) January 5, 2022
صدر قاسم جومارت توکایف نے اپنے بیان میں کہا کہ قائم مقام کابینہ تشکیل دیدی ہے جسے ترجیح بنیادوں پر مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کے کنٹرول کو بحال کرنے اور پیٹرول، ڈیزل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔
Discussion about this post