شمال مشرق میں واقع مشہد شہر سے اصفہان کی جانب اس طیارے نے اڑان بھری تھی لیکن تکنیکی خرابی ایسی آئی کہ اس طیارے کو اصفہان ائیر پورٹ کے باہرہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ مرکزی شاہراہ پر جب طیارے نے لینڈ کیا تو مسافرخوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ ایسے میں ربڑ کی سیڑھی لٹکائی گئی، جس سے پھسلتے ہوئے 119 مسافروں کو نکالا گیا ۔
❗إيران الشر:
إنحراف طائرة إيرانية عن مسارها و نجاة ركّاب عراقيين على متنها، من ضمنهم معممين ..!!🤔 pic.twitter.com/p1ub8Ziux7— الأغا …🌺 (@Alaghaali3142) January 6, 2022
مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں خدا نے بچایا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک مسافر زخمی بھی ہوا۔ کہا جارہا ہے کہ طیارے میں زیادہ تر عراقی مسافر سوار تھے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی ایرانی طیارہ ہوائی اڈے کے رن وے سے دور کسی عوامی سڑک پر اترا ہو، اس سے قبل 2020 کے اوائل میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔
Discussion about this post