پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا۔ متاثر کن پرفارمنس دکھانے پر شاہین شاہ آفریدی کو ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تباہ کن بالنگ پر ملا۔ ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑی کے لیے بابراعظم کا انتخاب ہوا۔ جنہوں نے 6 ایک روزہ میچوں میں 405 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی حسن علی کو ایوارڈ دیا گیا۔
جنہوں نے 9 ٹیسٹ میچوں میں 41 شکار کیے۔ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی محمد رضوان ٹھہرے۔ جنہوں نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1326 رنز بنائے تھے۔ ایمرجنگ پلئیرآف دی ائیر محمد وسیم جونئیر قرار دیے گئے۔ ندا ڈار کو ویمن کرکٹر آٖ دی ائیر کا ایوارڈ تھمایا گیا۔ جن کی سال بھر کے دوران زبردست کارکردگی رہی۔ غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان کے حصے میں ایک اور ایوارڈ آیا۔
اسی طرح آصف یعقوب بہترین ایمپائر جبکہ اسپرٹ آف ائیر کے لیے پاکستانی ٹیم کا نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں جاکر ان کی شکست کے باوجود حوصلہ بڑھانے کے لمحات کو قرار دیا گیا۔
Discussion about this post