سعودی باشندے جو موسیقی کا شوق رکھتے ہیں۔ اُن کے لیے طائف میں موسیقی سیکھنے کے لیے باقاعدہ اکیڈمی کھول دی گئی ہے۔ اس اکیڈمی میں موسیقی کے مختلف آلات رکھے گئے ہیں، جنہیں سکھانے کے لیے مختلف ماہرموسیقار موجود ہوں گے۔ اس میوزک اکیڈمی ” نہاوند” میں مشرقی اور مغربی آلات کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔ ” نہاوند” دراصل مقامی دھن کہلائی جاتی ہے، جو اکثر عربی گیتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اکیڈمی کا مقصد میوزک کے شوقین افراد کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ تربیت حاصل کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔
یہاں عربوں کا مقامی موسیقی کا آلہ ‘عود’ بجانے کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے ۔ میوزک کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبہ برطانوی ادارے ‘رائل سکول آف میوزک’ کے تحت باقاعدہ امتحان دے کر سرٹیفیکیشن حاصل کر سکیں گے۔ ارادہ تو یہ بھی ریاض، جدہ اور دمام میں بھی اس اکیڈمی کی شاخیں کھولی جائیں۔
Discussion about this post