گوکہ حارث رؤف کبھی بھی بھارتی سابق کپتان ایم ایس دھونی کو بالنگ نہیں کراسکے۔ کیونکہ جب حارث رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا، اُس وقت تک دھونی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے تھے لیکن پاکستانی فاسٹ بالر کی غیر معمولی بالنگ کی وجہ سے دھونی ان کے بہت بڑے پرستار نکلے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حارث رؤف کی تباہ کن بالنگ کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل تک پہنچا۔ اس ایونٹ کے دوران دھونی بھارتی ٹیم کے مینٹور تھے اور پھر آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں حارث رؤف نے ایک بار پھر سب کو متاثر کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی سابق کپتان اور چنائے سپر کنگز کی قیادت کرنے والے دھونی نے خاص طور پر حارث رؤف کو اپنی 7نمبر کی وہ ٹی شرٹ تحفے کے طور پر روانہ کی ہے،جسے پہن کر وہ چنائے سپر کنگز میں میچ کھیلتے ہیں۔
The legend & capt cool @msdhoni has honored me with this beautiful gift his shirt. The "7” still winning hearts through his kind & goodwill gestures. @russcsk specially Thank you so much for kind support. pic.twitter.com/XYpSNKj2Ia
— Haris Rauf (@HarisRauf14) January 7, 2022
حارث رؤف نے دھونی کے اس تحفے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اُن کے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں کہ دھونی جیسے عظیم کپتان نے اُنہیں اپنی ٹی شرٹ روانہ کی۔ وہ اس تحفے، خیر سگالی کے جذبات اور احساسات کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔
Discussion about this post