سعودی عرب میں اب اونٹ کو فائیو اسٹار لگژری سروس فراہم کی جائے گی جہاں ان کی خوبصورتی اور آرام کا رکھا جائے گا خاص خیال۔ سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے دنیا کا پہلا اوپن ایئر لگژری ہوٹل کھول دیا گیا ہے۔ کھلے صحرا میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ ‘ تتمان ‘ نامی ہوٹل میں 120 کمرے شامل ہیں جہاں 50 سے زائد خادمین اونٹوں کی خدمت، ان کی دیکھ بھال اور ان کے آرام کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔
اس شاندار ہوٹل میں اونٹوں کے لیے موسم سرد ہونے کی صورت میں خاص گرم انکلوژرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ یہی نہیں ان شاہانہ اصطبل میں قیام پذیر صحرائی جہاز کو شاندار گرومنگ سروس بھی دی جائے گی جہاں اس بات پر کڑی نظر رکھی جائے گی کہ کہیں اونٹوں کا بوٹوکس یا خوبصورتی کے لئے کوئی اورمصنوعی طریقہ تواستعمال نہیں کرایا گیا۔
تطمن .. الفندق الأول من نوعه في العالم، بـ 120 غرفة فندقية للإبل 🐪🏨!#مهرجان_الملك_عبدالعزيز_للإبل6#حنا_بدو | #نادي_الإبل pic.twitter.com/gjryf1dZQs
— نادي الإبل (@CamelClub) January 7, 2022
تتمان ہوٹل میں لائے گئے اونٹوں کو گرم دودھ سے تواضع بھی کی جائے گی۔ اونٹوں کے اس فائیو اسٹار لگژری ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ 400 ریال یا 100 ڈالرسے کچھ زیادہ ہے۔
اس ہوٹل کو بنانے کا مقصد ان اونٹوں کے لئے بنایا گیا ہے جوسعودی عرب میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز فیسٹول میں اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں حصہ لیتے ہیں جس کی مجموعی انعامی رقم 66.6 ملین ڈالرز ہے۔ اونٹوں کا یہ میلہ یکم دسمبر سے ریاض میں شروع ہوچکا ہے جو 40 دن تک جاری رہے گا، اس فیسٹول میں میں خلیج، امریکا، آسٹریلیا، فرانس اور روس سے اونٹوں کے مالکان اور شوقین افراد کو شامل ہیں۔
Discussion about this post