بھارت میں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہیکرز سرگرم ہوگئے، ہیکرز نے نشانے پر بھارتی سیاستدان اور وزارت کے ٹوئٹر ہینڈل اکاؤنٹس کو نشانے پر رکھ لیا، ہیکرز نے وزیراعظم نریندر مودی کے بعد بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس کا نام ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کے نام سے تبدیل کردیا جبکہ ہیکرز کی جانب سے مختلف لنکس اور گریٹ جاب کا پیغام بھی ٹوئٹ کیا گیا۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکنگ کے کچھ دیر بعد ہی انتظامیہ نے اکاؤنٹ کو بحال کردیا ہے۔
ہیکرز کی جانب سے یہ کارستانی ٹھیک ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل 12 دسمبر 2021 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بھی ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا جس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے فنڈز میں عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ جس کے بعد بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی گئی تھی کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹوئٹ کو نظرانداز کیا جائے۔
The Twitter handle of PM @narendramodi was very briefly compromised. The matter was escalated to Twitter and the account has been immediately secured.
In the brief period that the account was compromised, any Tweet shared must be ignored.
— PMO India (@PMOIndia) December 11, 2021
Discussion about this post