فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ملک کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو 8 کروڑ روپے ٹیکس کی نادہندہ قرار دے دیا ہے۔ آئمہ بیگ کے گرد قانونی پھندا تنگ کرتے ہوئے ایف بی آر نے ٹیکس نا دہندہ ہونے کی وجہ سے گلوکارہ کی گاڑی ضبط کرنے کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ 2018 سے 2020 تک کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ ان کے ذمہ ٹیکس کی واجب الادا رقم 8 کروڑ ہے، ایف بی آر نے گلوکارہ سے ٹیکس بقایہ جات ریکور کرنے کیلئے ان کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ وہیں دوسری جانب پی ایس ایل 7 کے ترانے کے لیے گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گانا ریکارڈ کروادیا ہے جو آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔
Discussion about this post