گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے نئے سروے کے مطابق 47 فی صد پاکستانی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہے تو ایمانداری کی صفت اس شخص کو اور اُس کے کاروبار کو سب سے زیادہ مدد کرے گی۔ سروے میں پاکستانی عوام سے دریافت کیا گیا کہ کسی کاروبار کو کامیاب بنانے میں محنت اہم ہے یا ایمان دار یا قسمت تو اس سلسلے میں 27 فی صد نے محنت کو لازمی جز قرار دیا جبکہ 47 فی صد کا جواب ایمان داری کے حق میں گیا۔
19 فی صد نے کامیابی کے لیے قسمت کے عمل دخل کو لازمی قرار دیا۔ اسی طرح 6 فی صد نے دیگر جوابات دیے اورصرف ایک فی صد نے کسی بھی قسم کی رائے دینے سے اجتناب برتا۔
Discussion about this post