فرانس کی سینیٹ میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی، جس کے حق میں 160 اور مخالفت میں 143 ووٹ آئے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ اس پابندی کے حق میں سب سے زیادہ فعال دائیں بازو کی جماعت رہی ۔ سینٹ ارکان کی منطق تھی کہ کھیلوں کے مقابلوں میں مذہبی نشانات یا علامات کا استعمال کسی بھی صورت درست نہیں بلکہ اس تفریق کو مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے۔
اس فیصلے کے بعد ابھی تک اس بات کا ابہام ہے کہ 2024 کے اولمپکس میں بھی یہ شرط عائد ہوگی کہ نہیں۔فرانس کی فٹ بال فیڈریشن پہلے ہی حجاب اور نقاب پر بندش لگاچکی ہے۔ جبکہ مساجد، اسکول اور اسپورٹس کلب کی نگرانی سخت کرنے کا بل بھی منظور ہوچکا ہے۔ فرانس میں مسلم تنظیموں نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب کی پابندی پر اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
Discussion about this post