پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سونگ ” آگے دیکھ ” جس کا بے چینی سے انتظار تھا۔ آخر کار جاری کردیا گیا۔ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ اس 3 منٹ کے گیت میں ولولہ اور جوش ہے۔ جس کو سوشل میڈیا پر جہاں پذیرائی ملی ہے وہیں کچھ کا خیال ہے کہ علی ظفر کے بعد کوئی اور گلوکار پی ایس ایل کا آفیشل سونگ بہتر انداز میں گا ہی نہیں سکا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پی سی بی نے اس گیت کو ایونٹ سے صرف 2 دن پہلے جاری کیا ہےجبکہ اس سے قبل ہفتے بھر پہلے آفیشل سونگ کو پرستاروں کے لیے پیش کردیا جاتا تھا۔ بہرحال عاطف اسلم کے چاہنے والے تو اس گیت کو غیر معمولی طور پر پسند کررہے ہیں اور جو تنقید کررہے ہیں، اُنہیں مشورہ دیا جارہا ہے کہ اگر انہیں یہ گانا پسند نہیں آیا تو پرانے گیت سن کر اپنا شوق پورا کرلیں۔
after listening PSL 7 anthem 😶😶😶#PSLAnthem pic.twitter.com/CFXOzcEama
— Z A M A N🍿 (@thezamanawan) January 24, 2022
سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بہار ہیں۔ ایک صارف صائم لکھتے ہیں کہ اس گیت کو سن کر علی ظفر نے یہی کہا ہوگا کہ جلوہ ہے ہمارا۔
Ali zafar be like after watching himself on trending without doing anything 😂#PSLAnthem pic.twitter.com/XJ0HDpYiPU
— Saim Ahmad Butt (@oy3saim) January 24, 2022
صارف صبور علی لکھتے ہیں کہ یہ ہماری عادت بن گئی ہے کہ ہم ہر مرتبہ یہی کہتے ہیں کہ پچھلے والا گیت زیادہ بہتر تھا۔ مناہل کی میم کے مطابق سمجھ نہیں آیا لیکن سن کر اچھا لگا۔صائم بٹ نے عاطف اسلم کو مخاطب کرتے ہوئے میم پیش کی ہے کہ عاطف آپ سے بہتر امید کیے تھے ہم۔
Whether it’s the government or the PSL song, we
Me to Atif Aslam:
*After listening PSL 7 Anthem*#PSLAnthem pic.twitter.com/xamDrOHav5— Saim Butt (@itx_saim4) January 24, 2022
مناہل کی میم کے مطابق سمجھ نہیں آیا لیکن سن کر اچھا لگا۔
Audience to #AtifAslam run :#PSLAnthem #LevelHai pic.twitter.com/FDw7DyIWne
— Minahil 🇵🇰 (@minahilnazir14) January 24, 2022
Discussion about this post