سابق کرکٹر اور کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن تور نے چندری گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن پر سنگین الزام لگائے ہیں۔ اٗن کا کہنا ہے کہ 1986 میں والد کی وفات کے بعد سدھو نے گھر سے والدہ کو نکال دیا۔ والدہ در بدر کی ٹھوکریں کھاتی رہیں۔ یہاں تک کہ 3 سال بعد والدہ ریلوے اسٹیشن پر اس دنیا سے چل بسیں۔ سمن تور کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو ظالم ہیں، جو دولت کے لیے بوڑھی والدہ تک کو چھوڑ گئے۔
اُن کے مطابق سدھو سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون پر اُنہیں بلاک کردیا۔ گھر گئی تو دروازہ تک نہیں کھولا۔ سمن تور نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ کہا کہ وہ جو کچھ کہہ رہی ہیں، اُس کے ثبوت ہیں ان کے پاس۔ وہ اس وقت نوجوت سنگھ سدھو سے اپنا حق مانگنا چاہتی ہیں۔ سمن تور نے نوجوت سندھ سدھو پر یہ الزام ایسے وقت میں لگائے ہیں جب انہیں کانگریس کی جانب سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔
#WATCH | Chandigarh: Punjab Congress chief Navjot Singh Sidhu’s sister from the US, Suman Toor alleges that he abandoned their old-aged mother after the death of their father in 1986 & she later died as a destitute woman at Delhi railway station in 1989.
(Source: Suman Toor) pic.twitter.com/SveEP9YrsD
— ANI (@ANI) January 28, 2022
Discussion about this post