بھارتی شہر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے تقسیم ہند کے وقت بھائی سے بچھڑنے والے سکہ خان کو باقاعدہ ویزے کااجرا کردیا۔اب سکہ خان، پاکستان میں موجود بھائی محمد صدیق سے ملنے آئے گا۔ سکہ خان اور محمد صدیق کی 74 سال بعد پہلی ملاقات کرتار پور میں ہوئی تھی۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے اس موقع پر سکہ خان کی ویڈیو جاری کی، جس میں وہ اس بات پر مسرور ہے کہ ویزا ملنے کے بعد اب اس کی اگلی منزل پاکستان ہوگی، جہاں وہ بھائی ہی نہیں خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کرنے کی خواہش کو پورا کرے گا۔
Sika Khan also met with CDA Aftab Hasan Khan and interacted with Mission’s officers. He appreciated his interaction and thanked the CDA for the cooperation extended to him. pic.twitter.com/ZS4zSpia9j
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 28, 2022
سکہ خان کے مطابق وہ 1947 میں والد اور بڑے بھائی سے اس وقت جدا ہواجب دونوں اسے چھوڑ کر پاکستان کا رخ کرگئے۔ 2 برس کے سکہ خان والدہ کے پاس ہی بھارت میں رہ گئے۔ والدہ کو جب یہ علم ہوا کہ شوہر کا انتقال ہوگیا تو انہوں نے خود کشی کرلی تھی۔ بھائی سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سکہ خان کا کہنا تھا کہ یقین نہیں تھا کہ زندگی میں یہ لمحہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔ سکہ خان کی خواہش ہے کہ زندگی کے جو باقی ایام بچ گئے ہیں، وہ بھائی کے ساتھ گزاریں۔
Discussion about this post