ننھے منے بچوں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ صدائیں لگاتے بچوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ جمعے کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش میں رہی۔ جس میں پاکستانی ٹی شرٹ پہنے بچے یہ احتجاج کررہے تھے کہ انہیں اسٹیڈیم کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ شکوہ یہی تھا کہ ان بچوں کا بارہ سال سے وہ کم ہیں اور ویکسی نیشن نہ کرانے پر انہیں میچ سے کردیا گیا ہے محروم۔ بچوں نے اس بات کا بھی دکھڑا بیان کیا کہ ان کے ٹکٹس بھی ری فنڈ نہیں کیے جارہے۔ ان معصوم پھول بچوں کی یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ایکشن میں آگیا۔
Cute kids protesting at National Stadium gates 😊😊😊#PSL7 #PZvQG pic.twitter.com/0S7jKzDnfV
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) January 28, 2022
جس نے اعلان کیا کہ بارہ سال سے کم عمر بچے جو ٹکٹ خریدنے کے باوجود ویکسی نیشن نہ ہونے پر میچ نہیں دیکھ سکے۔ ان کے ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے سے پہلے شروع ہوئی تھی۔ اُس وقت سو فی صد تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت تھی لیکن بعد میں این سی او سی نے اس میں تبدیلی کی اور صرف 25 فی صد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی اسی طرح کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بنا پر 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ملی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جن افراد نے ٹکٹس خریدے اور ان کو انٹری نہیں ملی وہ 30 جنوری رات بارہ بجے تک اپنے ٹکٹس ری فنڈ کراسکتے ہیں۔
Discussion about this post