ایف آئی اے کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر حریم شاہ پھٹ پریں، حریم شاہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ میں اگر نے منی لانڈرنگ کی ہے تو ثبوت دینے ہوں گے، کہتی تو یہ بھی ہیں کہ اُن کا ایسا چرچا ہورہا ہے جیسے بانی متحدہ کو پکڑ کر پاکستان لے گئے ہیں، ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے کھلے لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ خطروں کی کھلاڑی ہیں ڈرنے یا دبک کر بیٹھنے والی نہیں۔ حریم شاہ کا یہ ردعمل ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے پر سامنے آیا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار کی چند ہفتوں پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ لاکھوں ڈالرز پاکستان سے لے کر لندن آئیں۔
حریم شاہ نے اس ویڈیو میں پاکستانی اداروں کو ہدف تنقید بھی بنایا تھا۔ جس کے جواب میں خبر گرم تھی کہ ایف آئی اے نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور اب جمعے کو یہ خبر آئی کہ حریم شاہ کے بینک کھاتے منجمد کیے جارہے ہیں، جس پر حریم شاہ نے بھی کرارا جواب دیا ہے کہتی ہیں کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ اُن کی ذاتی دستاویزات کو میڈیا کو دے۔ حریم شاہ نے اعتراف کیا کہ منی لانڈرنگ کی ویڈیو ایسے ہی مذاق میں بنائی تھی جس پر وہ غلطی مانتی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ اُن کی تمام تر آمدنی قانونی ہے۔ سب ریکارڈ شفاف ہیں، کسی اور کے نام پر کوئی بینک کھاتہ نہیں۔ صرف اور صرف میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ مقصد صرف کردار کشی کرنا ہے۔
Discussion about this post