مغربی ملک سوئیڈن میں سیانے کوؤں نے صفائی کا بیڑا اٹھالیا، چالاک اور شاتر کوے سڑکوں پر پڑے استعمال شدہ سگریٹ کے ٹکڑوں کو کچرا دان میں پھینکنے کے ماہر ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئیڈن میں صفائی کے شعبے سے منسلک کمپنی کوروڈ کلیننگ نے جنگلی کوؤں کو مرحلہ وار اس طرح تربیت دی کہ پہلے ان مقامات پر لایا جاتا جہاں سگریٹ کے ٹوٹے پڑے ہوتے پھر جیسے ہی وہ یہ ٹوٹے اٹھاکر کچرا دان میں پھینکتے تو ہر مرتبہ انہیں ذائقہ دار کھانا ملتا اور یوں مسلسل تربیت فراہمی کے سلسلے نے انہیں آہستہ آہستہ اس کا ماہر بنادیا۔
اس دوران ان کی غذاء پر باریک نظر بھی رکھی گئی، ماہرین نے تربیت کے دوران کوؤں کو اس انداز میں ٹرین کیا کہ وہ سگریٹ کے ٹوٹوں کو کھانے کے بجائے ایک جگہ جمع کریں تاکہ ان کی جان کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ سوئیڈن میں سیانے اور چلاک کوے جہاں ماحول دوست کوے بنے وہیں ان کی یہ مہارت صفائی پر ہزاروں ڈالرز کی بچت کا بھی ذریعہ بن گئی ہیں۔ بلدیہ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ اگر منظم طریقے سے مناسب تعداد میں کووں کو تربیت دی جائے تو صفائی کی مد میں پچھتر فیصد بجٹ بچایا جاسکتا ہے۔
Discussion about this post