کرکٹ کے ننھے پرستار 11 برس کے محمد حمزہ فراز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سے ایک ویڈیو پیغام میں یہ شکوہ کیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنا چاہتے ہیں لیکن کورونا ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں میدان میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا دیوانہ ہے۔ جب بچوں کو کرکٹ میدان میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی تو کیا فائدہ پی ایس ایل کا۔
جس کے جواب میں رمیز راجا نے بھی ویڈیو پیغام میں حمزہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے اُن کا پیار اور جوش واقعی قابل قدر ہےلیکن کورونا ایس او پیز کی وجہ سے وہ مجبور ہیں کہ 12 سال کے بچوں کو میدان میں آنے کی اجازت دیں کیونکہ طے شدہ اصولوں پر عمل تو کرنا ہی ہے ۔ رمیز راجا نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حکام سے گفتگو کررہے ہیں اور کوشش میں ہیں کہ کم از کم 12 سال تک کےایسے بچوں کو اسٹیڈیم آنے دیا جائے جن کی فی الحال ویکسین نہیں ہوئی۔
Discussion about this post