بھارتی والد اور اس کے 6 برس کے بچے کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا ہے۔ جس میں دن بھر کا شیڈول طے پایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے یمعاہدے کے مطابق صبح سات بج کر 50 منٹ پر بیٹا اٹھے گا۔ 10 منٹ اسے تازہ دم اور مکمل آنکھ کھولنے کے لیے دیے جائیں گے۔ جس کے بعد 30 منٹ کا وقت ہوگا کہ وہ ٹوتھ برش، نہا دھو کر ناشتہ کرلے۔ جس کے بعد وہ اسکول کا رخ کرے گا۔ واپسی میں 2 سے ڈھائی بجے تک وہ ٹی وی دیکھے گا۔ جس کے بعد 4 بجے تک وہ کھیلنے کے لیے باہر کا رخ کرے گا۔ اس شیڈول کے مطابق 6 برس کا چھٹکو ہر صورت میں رات 10 بجے بستر پر سونے کے لیے لیٹ جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت اگر بچے نے پورے دن کوئی شور شرابہ، ضد یا رونا دھونا نہیں کیا تو اسے انعام کے طور پر 10 روپے ملیں گےاور اگر یہ طرز عمل پورے ہفتے تک جاری رہا تو 100 روپے کا حقدار ہوگا۔
Me and my 6 year old signed and agreement today for his daily schedule and performance linked bonus 😂 pic.twitter.com/b4VBKTl8gh
— Batla_G (@Batla_G) February 1, 2022
سوشل میڈیا پر باپ اور بیٹے کے درمیان اس تحریری معاہدے کی تعریف ہورہی ہے ۔ جس میں دونوں کے دست خط بھی ہیں۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی روش بہترین ہے اور دوسرے والدین کو بھی کچھ ایسا کرنا چاہیے، جس کی وجہ سے بچوں کی بہتر انداز میں تربیت ہوسکتی ہے۔
I am going to make one soon with my kids 😀 https://t.co/dL1EBDKMDb
— Umme Sarah (@isarah1234) February 2, 2022
Very good. This is the best way to raise child with discipline.keep it up.👍🙏 https://t.co/I9eta6CZlN
— Bhavin (@Bhavin11409470) February 2, 2022
Discussion about this post