بھارتی ڈراما انوپما اس وقت ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہیں۔ جس کی ہر آنے والی نئی قسط مقبولیت کے کئی ریکارڈز بناکر ٹی آر پی کی دنیا میں اپنی جگہ چکی ہے۔ ڈرامے میں شائقین کی جانب سے انوپما کا کردار نبھانے والی اداکارہ روپالی گنگولی کی اداکاری کو خوب سہرایا جارہا ہے، بھارتی ریاست کلکتہ سے تعلق ہونے کے باوجود ان کا مخصوص میراٹھی لب و لہجہ، ڈائیلاگز کی ادائیگی، باڈی لیگوینج نے انہیں مکمل طور پر انوپما کے روپ میں ڈھال دیا ہے، وہ اپنی جانداری اداکاری سے ہر گھر میں اپنا مقام بنا چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انوپما کی آنے والی نئی اقساط کے لیے روپالی گنگولی نے اپنا معاوضہ بڑھا کر دو گنا زیادہ کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھارتی ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ جہاں وہ پہلے ایک قسط پر ڈیرھ لاکھ روپے لیتی تھیں اب روزانہ 3 لاکھ روپے کمارہی ہیں۔ جو تقریباً 7 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی سلور اسکرین سے وابستہ دیگر مشہور نوجوان شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کئی دہائیوں سے بھارتی ٹی وی اسکرین کا حصہ رہنے والی روپالی گنگولی 2004 میں کامیڈی سیٹ کام، سارا بھائی بمقابلہ سارا بھائی میں مونیشا کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی۔ یادرہے کہ انوپما کی کہانی ایک گھریلو عورت کے گرد گھومتی ہے جو شوہر کی بے وفائی کے بعد خود کو معاشرے کی فرسودہ رسم و رواج کی زنجیروں کو توڑ کر ایک خود مختار عورت کی حیثیت کے طور پر ابھر کے سامنے آتی ہیں۔ ڈرامے میں گورو کے ساتھ روپالی کی آن اسکرین کیمسٹری شہر کا چرچا بن چکی ہے اور مداح ان کی جوڑی کو پسند کر رہے ہیں۔
Discussion about this post