برٹش اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2 پاکستانی نژاد برطانیوں کی بھی نامزدگی ہوئی ہے۔ ان میں بہترین اداکار کی کیٹگری میں عدیل اختر شامل ہیں۔ جنہوں نے فلم ” علی اینڈ ایوا ” میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ عدیل اختر اس سے پہلے بھی بافٹا جیت چکے ہیں۔
جبکہ بافٹا کے دوسرے پاکستانی نژاد علیم خان ہیں۔ جنہیں ” آفٹر لو ” میں بہترین ہدایتکاری پر جبکہ آؤٹ اسٹینڈنگ ڈیبو برائے برطانوی رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی کیٹگری میں بھی نامزدگی ملی ہے۔ بافٹا ایوارڈ کا رنگا رنگ میلہ لندن میں 13 مارچ کو سجایا جائے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ عدیل اختر اور علیم خان اس ایوارڈ کو جیتنے میں کامیاب ہوجائیں۔
عدیل اختر کے والد پاکستانی جبکہ والدین کینیا سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی پیدائش لندن میں ہوئی۔ جبکہ علیم خان پاکستانی نژاد والدین کے صاحبزادے ہیں۔
Discussion about this post