پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھکوں کی برسات کرنے والے آصف علی کو قابو کرہی لیا اور یہ کام انجام دینے والے نوجوان فاسٹ بالر زمان خان تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف سے 8 رنز پیچھے رہ گیا جبکہ اس جیت کے بعد لاہور قلندر پوائنٹ ٹیبل پر 4 میچز میں سے 3 جیت کر دوسری پوزیشن پرآگیا۔
لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالرز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ بالخصوص عبداللہ شفیق اور فخرزماں نے 8ویں اوور میں 83 رنز جوڑ دیے۔ یہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اسپن بالنگ کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔
اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ 15 رنز کے اضافے کے دوران لاہور قلندرز 5 وکٹیں کھو دی تھیں۔ ان میں فخرزماں،عبداللہ شفیق، کامران غلام، حفیظ اورسالٹ کی وکٹیں نمایاں تھیں۔ لیکن اس مرحلے پر ڈیوڈ ویزے اور ہیری بوک نے ہاتھ کھولے اور اسکور کو 149 رنز تک پہنچادیا۔
ڈیوڈ ویزے نے 20 اور ہیری بوک نے 37 رنز کی اننگ کھیلی۔ مقررہ اوورز کے خاتمے پر لاہور قلندرز نے کھینچ تان کر 174 رنز جوڑ دیے۔ کپتان شاداب خان نے 4 جبکہ وقاص مقصود نے بھی اتنے ہی کھلاڑیوں کو آٓؤٹ کیا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیاب پیش قدمی کے ساتھ اسکور میں اضافہ کیا۔ 37 رنز پر دونوں اوپنر پاؤل اسٹرلنگ اور الیکس ہالز کے کھونے کے بعد کپتان شاداب خان اور منرو کے درمیان سنچری شراکت ہوئی۔
دونوں کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ مگر شاداب خان 52 رنز اور منرو کے 60 رنز کرکے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کی۔
آخری اوور نوجوان زمان خان کے پاس آیا تو انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جہاں ہرانا تھا وہیں آصف علی کو بھی ۔ جنہوں نے 6 گیندوں پر 12 رنز بنانے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باز رکھنا تھا۔ اس مرحلے پر نوجوان بالر نے انتہائی ذہانت سے گیند کی اور صورتحال پہنچ گئی 2 گیندوں پر 9 رنز تک۔ 20 اوور کی 5 ویں گیند پر آصف علی باؤنڈری پر کیچ ہوئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں اور یوں لاہور قلندرز نے اُس میچ کو جو ان کی پہنچ سے دور ہوگیا تھا ۔
Blessing your feed with the @ZamanKhanPak last over for @lahoreqalandars. 🙌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvLQ pic.twitter.com/LfZLQ38Vpx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
اپنی غیر معمولی بالنگ اور فیلڈنگ سے جیت لیا۔ حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ، زمان خان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 وکٹوں پر 166 رنز بناسکی۔ آخری اوور بہترین انداز میں کرانے پر ایک بار پھر زمان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Discussion about this post