کہتے ہیں کتا جس گھر کا نمک کھا لے وہ اس گھر کی چوکھٹ سے لگ جاتا ہےاور اپنی وفا داری کا حق ادا کرتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتوں کی اپنے مالکان کے ساتھ وفاداری ایک مثال بن چکی ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال حال ہی میں ارجنٹائن کے صوبے سین جوآن میں ایک زخمی کتے نے دکھائی۔ کتا زخمی ہونے کے باوجود کئی روز سے اسی بینچ کے قریب بیٹھا رہا جہاں اس کے مالک نے آخری سانسیں لی تھیں۔ پیورٹوریکان میں ایک میڈیکل سینٹر کے باہر ایک زخمی کتا نے اپنا ٹھکانہ بنالیا ہے اور اسی جگہ پر اپنے مالک کا انتظار کررہا ہے جہاں وہ آخری بار آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محبت اور وفاداری کی بہترین کہانی کا اس وقت آغاز ہوا جب 60 سالہ بے گھر شخص نے ایک کتے کو پناہ دی، وہ اسی کے ساتھ بینچ پر رہتا، اس کی دیکھ بھال کرتا، اسے کھانا کھلاتا اور وہیں گزر بسر کرتا۔ محبت اور پرخلوص رشتے میں بندھا یہ کتا ماننے کو تیار نہیں کہ جس کا وہ انتظار کررہا ہے اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔
کتے کی وفاداری کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر نے اسے اپنے ساتھ لے جانا چاہا مگر کتا ٹس سے مس نہ ہوا اور وہیں بیٹھا رہا، تاہم ڈاکٹر نے زخمی کتے کے لیے ایک ویٹرنری ڈاکٹر کا انتظام کیا ہے جو اس کا اس کے مالک کی ہی طرح خیال رکھ رہا ہے۔
Discussion about this post