چاہت فتح علی خان ایک نام ایک شخصیت جو سوشل میڈیا پرچھا گئی ہے۔ لندن سے تعلق ہے اور کنگ آف قوالی نصرت فتح علی خان سے متاثر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جبھی اپنا نام ” چاہت فتح علی خان ” رکھا ہوا ہے۔ جو یہاں تک کہتے ہیں کہ نصرت فتح علی خان اُن کے ” روحانی استاد” ہیں۔ جن کو دیکھ کر گلوکاری کے شعبے میں قدم رکھ چکے ہیں۔ چاہت فتح علی خان کلاسیکل گلوکار ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔ جن کی قوالیاں اورگیت ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔
Tun tana Tun.. pic.twitter.com/xgK4ErNasu
— chahat fateh ali khan (@ChahatfatehAk) February 8, 2022
بہرحال چاہت فتح علی خان کس طرح کا گاتے ہیں۔ اس کا اندازہ ان کے گانوں کو سن کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے لیکن اکثر کا کہنا ہے کہ وہ طاہرشاہ کے بعد لندن سے ایک نئی دریافت ہیں۔ جبھی سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی گلوکاری پر چٹ پٹے کمنٹس پڑھنے کو مل رہے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کس قدر سُر میں گاتے ہیں اور کیا واقعی استاد نصرت فتح علی خان اُن کے ” روحانی استاد” ہیں۔ اس کا تجربہ ان کے گانوں کو سن کر پڑھنے والے زیادہ بہتر انداز میں لگاسکتے ہیں۔
Discussion about this post