اپنی فٹنس جرنی سے کروڑوں لوگوں کو متاثر کرنے والی معروف بلاگر اور انسٹاگرام انفولوؤنسر لیکسی ریڈ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ دو سالوں کے دوران 173 پاؤنڈ وزن گھٹانے والی لیکسی اعضاء کے فیل ہونے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کا ڈائیلاسز کیا جارہا ہے جبکہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوگئی ہیں۔ یہ افسوسناک خبر ان کے شوہر ڈینی نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ کے ذریعے صارفین سے شیئر کیا جہاں انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں لیکسی کو طبی آلات سے جڑے ہسپتال کے بستر پر بے ہوش اور بے سود پڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈینی نے بتایا کہ اسپتال میں داخل ہونے سے چند ہفتے پہلے لیکسی اکثر بیمار رہتی تھی، کھانا کم کرنے کے بجائے لیکسی نے کھانے کی مقدار کو حیران کن طور پر بڑھا لیا تھا جس کے بعد ان کے برتاؤ میں تبدیلی آنے لگی، جس پر انہیں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، جہاں لیکسی کو فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ ڈینی کے مطابق ڈاکٹروں نے لیکسی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا اور بتایا کہ اس کے اعضاء فیل ہونے لگے ہیں۔
ڈینی نے لکھا، "انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ اگر میں انتظار کرتا تو ممکن تھا کہ وہ مر جاتی۔” انہوں نے مزید کہا کہ لیکسی اس وقت ڈائیلاسز پر ہیں اور فی الحال چلنے کے قابل نہیں ہیں۔
لیکسی کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہیلتھ انشورنس نہ ہونے کی صورت میں سخت مالی بحران کا سامنا ہے جس کے لیے انہوں نے سوشل سائٹس پر ”گو فنڈ می” کے نام سے ایک پیج بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 2016 میں انڈیانا سے تعلق رکھنے والے لیکسی اور ڈینی نے مجموعی طور پر اپنے وزن میں حیران کن کمی کی کہانی وائرل ہونے کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔
دونوں نے مجموعی طور پر 312 پاؤنڈ تک وزن کم کیا تھا، جوڑے نے فاسٹ فوڈز کو ترک کرتے ہوئے گھر کے بنے سادہ کھانے کو ترجیح دی اور ہفتے میں پانچ سے چھ بار جم جانا شروع کر دیا۔ دو سالوں کے دوران لیکسی 485 پاؤنڈ سے 173 پاؤنڈ تک وزن کم کیا جبکہ ڈینی نے اپنے 208 پاؤنڈ فریم سے 95 پاؤنڈ تک گرایا، 2018 میں لیکسی نے اپنے جسم سے اضافی جلد کو نکالنے کے لیے 9 گھنٹے کی سرجری بھی کروائی تھی۔
Discussion about this post