لاہور کا قذافی اسٹیڈیم آج مکمل طور پر بھرا ہوگا۔ 100 فی صد ویکسی نیٹڈ تماشائی میچ دیکھنے کے لیے میدان کا رخ کریں گے۔ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی اور توقع کی جارہی ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوگی۔
دونوں ٹیمیں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی 3 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ 4 میچز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہد آفریدی کے بغیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دشواری کا سامنا ہےجبکہ پشاور زلمی پرامید ہے کہ وہ اس مقابلے کو باسانی جیت لے گی۔
Discussion about this post