آسٹریلیا کے لیے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے میکس ویل اب بھارتیوں کے نئے داماد بننے جارہے ہیں۔ کرکٹرنے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی حسینہ ونی رمن سے 9 سالہ تعلق کو اب باقاعدہ رشتے کا روپ دینے کی تیاری کرلی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکس ویل اور رمن کی یہ شادی 27 مارچ کو ملیبورن میں ہوگی۔ جس میں بھارتی کرکٹرزکے ساتھ میکس ویل کے ساتھی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ میکس ویل اور رمن کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، جس کے بعد دونوں نے 2020 میں منگنی کرلی۔
میکس ویل کی دلہن نے آسٹریلیا سے ہی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی ہے جو اب ہاؤس جاب کررہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میکس ویل اور رمن کا یہ شادی کارڈ تامل زبان میں بنایا گیا ہےجو ہر ایک کی توجہ حاصل کررہا ہے۔
Discussion about this post