مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پہلی بار پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوات پرگفتگو کی۔
اس سے قبل بل گیٹس نے سربراہ این سی او اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد کی پذیرائی کی۔ جبکہ بل گیٹس نے چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا بھی دورہ کیا۔ بل گیٹس کو پاکستان پولیو مہم پروگرام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے ہیں۔ پولیو ورکرز اور والدین کے اشتراک سے پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو پروگرام میں اسی طرح تعاون جاری رکھا جائے گا۔
بعد میں ایوان صدر میں صدر پاکستان عارف علوی نے بل گیٹس کو پاکستان آمد اور ان کی غیر ملکی خدمات کے اعتراف میں ملک کا دوسرا بڑا اعزاز ہلال پاکستان سے بھی نوازا۔
Discussion about this post