کراچی کنگز کی مسلسل 8 ویں شکست کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں سے وسیم اکرم اور بابراعظم کی ایک تصویر گردش میں ہے، جس میں باونڈری لائن پر وسیم اکرم انتہائی غصے سے بابراعظم کو کچھ سمجھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بالخصوص وہ جو بابراعظم کے پرستار ہیں انہوں نے وسیم اکرم کے اس رویے پر سخت تنقید کی ہے۔
بیشترکا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو کسی بھی صورت بابراعظم سے اس لہجے اور انداز میں گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔ ٹیم کا انتخاب بابراعظم نے نہیں بلکہ کراچی کنگز کی انتظامیہ اور کوچ وسیم اکرم نے کیا تھا۔ بہرحال اس سارے معاملے میں اس وقت ایک نیا پہلو سامنے آیا۔ جب وسیم اکرم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اُنہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ لوگ کیسے میری اور بابر کی گفتگو کو پیش کررہے ہیں۔
Hello ! Surprised to see reactions on my talking to Babar at the boundary last night. What I was saying was ‘why our bowlers are not bowling yorkers or slower ones offside off’.nothing else . Babar is a wonderful boy and has tried his best. And what he wants for dinner 🥘 1/2
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 17, 2022
وسیم اکرم کے مطابق وہ بابراعظم سے کہہ رہے تھے کہ ہمارے بالریاکرز یا دھیمی رفتار سے گیند کیوں نہیں ڈال رہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا۔ بابراعظم بہترین لڑکے ہیں جنہوں نے اپنی تمام تر کوشش کی۔ وسیم اکرم کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پراُن کے خلاف طوفان تھم تو چکا ہے لیکن کئی صارفین کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کی ہار کی ذمے دار ٹیم نہیں بلکہ اس کی انتظامیہ ہے۔ جس کے کھلاڑیوں کے ناقص انتخاب کی وجہ سے ٹیم لگاتار 8 میچز میں شکست سے دوچار ہوئی۔
Discussion about this post