عالمی سب میرین میں انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صارفین کے مطابق انہیں انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی اور ڈاؤن لوڈنگ پروسسز میں دشواری پیش آرہی ہے، سست رفتار انٹرنیٹ سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیر کی شام6 بجے پاکستان سے تقریبا 400 کلومیٹر دور زیر سمندر ٹرانس ورلڈ کی کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی ہے، جو انٹرنیٹ کی سروس کو متاثر کرنے کا سبب ہے۔ جس کی وجہ سے بین بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کےبعدصارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق سمندر میں فالٹ کی اصل جگہ کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے متبادل انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو اسپیڈ میں کمی کے مسئلے کا سامنا تھا، یہ خرابی بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں بحرہند میں ایک مقام پر رپورٹ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
Discussion about this post