روسی فوجی حملے کے بعد یوکرین نے جب مالی نقصان کے ازالے کے لیے عطیات کا اعلان کیا تو حیران کن طور پر ایسے گمنام اور نامعلوم افراد اس مشکل گھڑی میں یوکرین کے ساتھ دینے اور مالی مدد کے لیے فرنٹ لائن پر آکھڑے ہوئے ہیں۔ جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے یوکرین میں حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی افراد کی مدد کے لیے اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر رقم کی عطیہ جمع ہوچکی ہے جن میں بٹ کوائن، ایتھیریم اور یو ایس ڈی ٹی کرپٹو کرنسیاں ہیں جبکہ انہیں میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے ایک این جی او کو یکمشت 3 ملین یعنی 30 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے بٹ کوائن عطیہ کیے۔
یوکرینی سرکاری خزانہ میں ڈیجیٹل کرانسیوں کی یہ بارش ایک روز قبل یوکرینی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد سامنے آئی، جب حکومت نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ ہم خطیر حضرات کی عطیہ کردہ رقم کرپٹو کرنسی کی صورت میں بھی قبول کررہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اعلان کے محض 8 گھنٹے بعد 54 لاکھ ڈالر کرپٹو کرنسی والٹ میں جمع ہوئے تھے۔
Stand with the people of Ukraine. Now accepting cryptocurrency donations. Bitcoin, Ethereum and USDT.
BTC – 357a3So9CbsNfBBgFYACGvxxS6tMaDoa1P
ETH and USDT (ERC-20) – 0x165CD37b4C644C2921454429E7F9358d18A45e14
— Ukraine / Україна (@Ukraine) February 26, 2022
یاد رہے کہ یوکرین میں روس کی جانب سے فوجی حملہ چھٹے روز میں داخل ہوچکا ہے، اس دوران روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے، لاکھوں کی تعداد میں یوکرینی عوام سمیت دیگر غیرملکیوں کا انخلاء جاری ہے جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی اس جارحیت کے خلاف امریکا، کینیڈا، یورپ اور ترکی کی جانب سے روس کے مالیاتی اداروں پر مالی پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں۔
Discussion about this post