اٹوئٹر پر اس وقت بھارتی کرکٹ کپتان روہت شرما کے مضحکہ خیز اور عجیب و غریب ٹوئٹس کی گونج ہے، جس سے متعلق ٹوئٹر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ شاید ان کے اکاؤنٹ کو کچھ شرارتی عناصر نے ہیک کرلیا ہے۔ بھارتی کپتان کی جانب سے مزاحیہ خیز ٹوئٹس کا سلسلہ منگل کی صبح سے شروع ہوا۔ جب انہوں نے اپنا پہلا ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ مجھے سکے اچھالنا بہت پسند ہے خاص طور پر جب وہ میرے پیٹ پر جاگریں۔
I love coin tosses…especially when they end up in my belly!
— Rohit Sharma (@ImRo45) March 1, 2022
دلچسپ بات یہ ہے کہ روہت شرما نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کئی ٹاس جیتے ہیں، اس ٹوئٹ پر جہاں صارفین نے تعجب کا اظہار کیا وہیں اس ٹوئٹ کو ٹاس جیتنے والے مراحل سے بھی منسلک کیا۔ بہرحال بھارتی بلے باز کے دوسرے ٹوئٹ نے بھی صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا، تین گھنٹے بعد ایک اور مزاحیہ خیز ٹوئٹ نمودار ہوا جس میں لکھا گیا کہ شہد کی مکھیوں سے باکسنگ کے زبردست تھیلے بنتے ہیں۔
Bzz….! Did you know? Buzzing beehives make for great boxing bags!
— Rohit Sharma (@ImRo45) March 1, 2022
بھارتی بلے باز کا تیسرا ٹوئٹ بھی کچھ اسی طرح کا عجیب و غریب تھا، جس میں انہوں نے لکھا کہ کرکٹ کی گیندیں کھانے کے قابل ہیں؟
Cricket balls are edible…right?
— Rohit Sharma (@ImRo45) March 1, 2022
بھارتی کپتان کے اکاؤنٹ سے کیے گئے عجیب و غریب ٹویٹس کی سیریز کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر مداحوں میں دلچسپی پیدا ہوئی اور انہوں نے کچھ مزاحیہ جوابات بھی دیے۔
Bodied idol Thala pic.twitter.com/s19pbKFZXP
— Surya (@Surya_One8) March 1, 2022
Today…,
Everyone to rohit sharma… pic.twitter.com/2xjHPfZfyz— Sajal Singhal (@sajal593) March 1, 2022
Brain is usable…right?
— Megha (@kyayaarmegha) March 1, 2022
bhai isiliye pet nikal gaye kya tere??
— akshay (@arreakshay) March 1, 2022
درحقیقت مداحوں کی اکثریت نے روہت کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی پیش گوئی کی۔
@TwitterIndia @ImRo45 ‘s account is hacked ig, so kindly restore it😢
— Ujjwal Agarwal (@IamUa45) March 1, 2022
یہ ہی نہیں روہت شرما کے مزاحیہ خیز پیغامات نے بھارتی بلے باز یوزویندر چہل کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا۔
Bhaiya? What’s happening, Sab theek hai na? https://t.co/yXDLithw6f
— Yuzvendra Chahal (@yuzi_chahal) March 1, 2022
ان غیر معمولی ٹوئٹس پر روہت شرما اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فی الحال کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا تاہم ان مزاحیہ خیز پیغامات کا سلسلہ اب تھم چکا ہے۔روہت شرما اینڈ کمپنی اب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ 4 فروری سے شروع ہونے والی یہ ٹیسٹ سیریز کپتان بننے کے بعد روہت کا پہلا چیلنج ہوگا۔اس سے قبل وہ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
Discussion about this post