سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پیشہ ور اور عادی مجرموں کی ای ٹیگنگ کے پولیس پلان کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں ساڑھے سات سو مجرموں کی نشاندہی ہوئی ہے، جن کی ای ٹیگنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اپنا گشت بڑھا دیں اور جو اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں اور دیگر مقامات سے منشیات کے عادی افراد کا صفایا کرے۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ 7500 مجرموں کی نشاندہی کی گئی ہے جو یا تو ضمانت پر ہیں یا پھر مفرور۔ سندھ حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ ای ٹیگنگ کے کام کو تیزی سے انجام دیں گے۔ اس موقع پر مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عادی مجرموں کی ای ٹیگنگ کے قانون کا مسودہ تیار کرکے معائنہ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے پولیس کو ہائی پروفائل کیسز میں قابل وکلا کے ذریعے پراسیکیوشن کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Discussion about this post