امریکی جریدے نے 2022 کے لیے اُن خواتین کی فہرست جاری کردی، جنہوں نے خواتین کے لیے بہتر مستقبل بنانے اور آنے والی نسلوں، گروہ اور سرحدوں کے درمیان رابطے کا کام کیا ہے۔ یہ غیر معمولی خواتین اپنی اسی اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر ” ٹائم میگزین ” کے لیے ” ویمن آف دی ائیر” کا اعزاز پانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ان میں ایمل کلونی بھی ہیں، جو ہالی وڈ سپراسٹار جارج کلونی کی شریک سفر ہی نہیں بلکہ قابل وکیل بھی ہیں۔ جنہوں نے دنیا کے کئی ایسے مقامات کا رخ کیا جہاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ایمل کلونی نے ان ممالک میں خواتین کے خلاف ہونے والی غیر مساوی اقدامات پر آواز بھی بلند کی۔
زہرہ جویا افغان سماجی کارکن ہیں، جو افغان خواتین کے حقوق کے لیے کام کررہی ہیں۔ اسی بنا پر ” ٹائم میگزین ” نے ان کا نام بھی اس فہرست میں شامل کیا۔
کیری واشنگٹن ٹی وی پر ایک سیاسی پاور بروکر کا کردار ادا کرتی ہیں اسی لیے وہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
سوشل میڈیا پر جنسی ہراسیگی کے خلاف آگاہی کا شعور اجاگر کرنے والی توٹریسی کا نام بھی نمایاں ہے۔
اسی طرح اولمپک چیمپیئن ایلیسن فیلکس نے خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والی ہراسیگی کے واقعات پر لب کشائی کرکے ” ٹائم میگزین ” میں جگہ بنائی ہے۔
ان خواتین کے علاوہ کیسی مسگرویوز، ایڈنا فرائیڈمین ، امانڈا گورمین اور مشیلا جوئی کے نام نمایاں ہیں۔
Discussion about this post