کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 7 میں ہوئی خونی واردات جہاں 2 ماہ کی نومولود بچی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ 18 برس کی ماں حمیمہ کا کہنا ہے کہ شوہر کام پر اور ساس بازار گئی تھی۔ کوئی ماسک لگا کر چھت کے راستے گھر میں آیا، دھکا دیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی، ہوش آیا تو اپنے جگر کے گوشے بیٹی کی گلا کٹی لاش ملی جبکہ سامان بکھرا پڑا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ماں کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے۔ چھت کا جائزہ لیا تو وہاں سے کسی کے گھر میں آنا مشکل ہے، جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی نہیں ملا جبکہ گھر میں جیولری، نقدی ، سیل فون اور دیگر سامان بھی موجود ہے۔ کوئی چوری چکاری کے امکانات نظر نہیں آتے۔ ماں جس کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی۔ اس کے سر پر بھی چوٹ کا کوئی نشان نہیں، پولیس نے معصوم کلی کے قتل کی واردات کو پراسرار قرار دے دیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے پر تفتیش جاری ہے۔
Discussion about this post