کراچی میں اسٹریٹ کرائمز خصوصاً موبائل فونز چھینے کی وارداتوں پر قابو پانے کی کوششوں، الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کا چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت روکنے کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ اب کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔ کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق شہر قائد میں مقیم ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد اپنے استعمال شدہ یا نئے موبائل مارکیٹ میں فروخت نہیں کرسکیں گے۔ موبائل فون فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، بغیر تصدیق کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا۔ فیصلے میں اوور سیزپاکستانیوں کے لیے بھی آرڈر دیے گئے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے پاسپورٹ کی کاپی اور موبائل خریداری کی رسید دکھا کر موبائل فروخت کرسکیں گے۔ فیصلہ پولیس اور سی پی ایل سی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
Discussion about this post