پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ” فلم پردے میں رہنے دو ” جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس سے قبل فلم کا گانا ” پیلا رنگ ” ریلیز کیا گیا تو اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان نے تشہیر کے لیے ایک نیا انداز اپنایا۔ فنکاروں نے فلم اور گانے کی تشہیر کے لیے ٹرک پر سوار ہوکر کلفٹن سے لے کر فیڈرل بی ایریا میں قائم شاپنگ مال تک سفر کرنے کا ارادہ کیا اور راستے بھر ہلہ گلہ کرتے شاپنگ مال پہنچے۔
کراچی کی سڑکوں پر ستاروں کی موج مستی کی یہ ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی لیکن مداحوں کو جس چیز نے متاثر کیا وہ تھا ہانیہ عامر کا اوتار۔
اداکارہ نےگانے کی تشہیر کے لیے ہلکے رنگ کی شلوار قمیض کا انتخاب کیا اور بالوں میں سفید پھول بھی لگائے۔لیکن پرستاروں کی جانب سے ہانیہ عامر کی اس مشرقی انداز کی کوشش کو عالیہ بھٹ کی کاپی قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا واریئرز نے اداکارہ اور پروڈکشن ٹیم کی طرف تنقید کے نشتر برساتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کا اوتار اور گانے کی تشہیر کے لیے فلم گنگو بائی کی پرموشن پریڈ کی نقل کی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری ریلیز ہوئی جس کی پرموشن کے لیے عالیہ بھٹ بھی ٹرک پر سوار تھیں اور اداکارہ نے بھی ہلکے رنگ کا لباس پہنا تھا جبکہ بالوں میں بھی گلاب لگایا تھا۔
ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں مداحوں کے سیکڑوں کمنٹس موجود ہیں، جہاں ان پر تنقید کی جارہی ہے کہ کم از کم اپنی فلم کی پرموشن کے لئے اپنا کوئی انداز اپنانا چاہیئے۔
صارفین کے مطابق ہانیہ عامر نے بھارتی فلم گنگو بائی جیسا انداز اپنایا ہے جبکہ کچھ صارف کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ بننے کی ناکام کوشش کی ہے۔
Discussion about this post