وہی خونی کھیل، پراسرار ماسک مین، دلچسپ مراحل اور خوفزدہ کردینے والی گڑیا، شرکاء نے بھی دھارا اسکویڈ گیم پلیئرز کے روپ، سعودی میڈیا کے مطابق ریاض سیزن کے تفریحی میلے کا حصہ بننے والے اس کھیل میں سعودیوں اور غیرملکیوں کو مختلف کھیلوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔
اس کھیل میں تقریباً 50 سے 70 شرکاء کے ساتھ روزانہ 8 راؤنڈ منعقد کیے جاتے ہیں۔ جن میں شرکاء کو سیریز کی ہی طرح ٹگ آف وار، ماربل چیلنج، اور شیشے کے چیلنج پر چلنے کے ساتھ ساتھ مشہور دیوہیکل گڑیا کی طرف دوڑنا تھا۔
کھیل کے ایک شرکاء کا کہنا تھا کہ میں بھاگتے ہوئے واقعی خوفزدہ تھا، مجھے لگا کہ وہ مجھے کسی بھی وقت گولی مار دیں گے، جب بھی میں رکتا تو میں کانپ رہا ہوتا تھا۔
جنوبی کورین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ نیٹ فلیکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے، اس سیریز کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر سے 94 ممالک میں باضابطہ طور پر 111 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اب تک نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کسی بھی سیریز کے مداحوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
مزید جانیے:
آخر ’اسکویڈ گیم‘ نے کیوں سب کو دیوانہ بنادیا؟
صرف 28 دنوں میں 11کروڑ 10لاکھ افراد کا ’اسکویڈ گیم‘ دیکھنے کا نیا ریکارڈ
Discussion about this post