اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران 82 بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے صدر عارف علوی، علیم خان، اسد عمر، شفقت محمود، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اعجاز چوہدری، پرویز خٹک، سیف اللہ نیازی اور راجا خرم نواز کو بری کرنے کا فیصلہ دیا۔ اس سے قبل 17 فروری کو عدالت نے اس کیس سے متعلق بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت میں دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کوئی مخالفت نہیں کی۔ اس مقدمے میں عمران خان، عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے 11 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔ 2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے کا مقدم 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔
Discussion about this post