مقبول ترین اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس نے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ کسی اور نے استعمال کیا تو اصل اکاؤنٹ ہولڈر سے اضافی فیس لی جائے گی، اہلخانہ سے ہٹ کر دو افراد کے ساتھ اکاؤنٹس شئیرکرنے کی فیس 2.99 ڈالر ہے۔ تاہم اسٹینڈرڈ اور پریمیم صارفین کو دو ایسے افراد کی چھوٹ دی گئی ہے جو ان کے ساتھ نہیں رہتے، ہر استعمال کرنے والے کی علیحدہ پروفائل اور پاس ورڈ ہوگا جو مناسب قیمت پر دستیاب ہوگا۔ نیٹ فلیکس نے فی الحال چلی، کوسٹاریکا اور پیرو کے لئے یہ فیس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم آنے والے دنوں میں اس پائلٹ پروگرام کا دائرہ کار امریکا سمیت مزید ممالک تک بڑھا دیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم پاس ورڈ پر پابندی نہیں لگارہے جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں اب ادائیگی کرنا ہوگی، پاس ورڈ شیئرنگ سے ہماری نئی سیریز اور فلموں کے لیے سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے۔
Discussion about this post