پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں غریب اور مجبور پاپڑ فروش کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ شادی ہال میں پاپڑ فروخت کرنے کے لیے آیا تھا، 50 برس کے اشرف کو شادی ہال میں موجود باراتیوں نے جیت کترا خیال کیا اور پھر اس قدر تشدد کیا کہ وہ ادھ موا ہو کر زمین پر گر پڑا۔
Who will give justice to #Ashraf of #Patoki? A papad seller, was killed after being tortured for theft. The corpse was lying on the floor of the wedding hall, the party was going on all around and humanity was leaving. Who would believe that these are human beings? pic.twitter.com/hmP6JHv7sm
— Arsh (@arshadalikhoso) March 22, 2022
ظلم اور وحشی پن کی حد تو اُس وقت پار کردی گئی جب زمین پر زخموں سے چور آخری سانسیں لے رہا تھا اور باراتی پیٹ بھرنے میں لگے تھے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پاپڑ فروش نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آنکھیں موندھ لیں۔ بے حسی کی انتہا یہ تھی کہ محنت کش کی لاش ہال میں پڑی تھی لیکن کسی کو اس کی کوئی فکر نہیں تھی۔
واقعے کی فوٹیج وائرل ہوئی تو پنجاب پولیس بھی حرکت میں آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا ٹوٹس لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ مانگ لی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شادی ہال کے منیجر سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ واقعے کی ہر پہلو سے ہوگی تفتیش اور اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔
Discussion about this post