آسٹریلیا نے 24سال بعد پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دےدی، قذافی اسٹیڈیم میں آج ہونے والے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف 115رنز سے کامیابی مل گئی، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 235رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 351 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آخری دن 278 رنز کی تو ضرورت تھی اور پوری دس کی 10 وکٹیں باقی تھیں لیکن خزاں کے پتوں کی طرح پاکستانی وکٹیں بکھرتی چلی گئیں۔ عبداللہ شفیق کے 70 اور کپتان بابراعظم کے 55 رنز کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر چپک نہیں سکا۔
An important knock from Babar Azam as he brings up his 20th Test half-century 👏
Pakistan still need 147 runs to win with five wickets in hand.
Watch #PAKvAUS on https://t.co/MHHfZPyHf9 with a Third Test Pass for only $1.99 USD 📺#WTC23 | https://t.co/k7Mg7Onz5c pic.twitter.com/hwXht0ANZ2
— ICC (@ICC) March 25, 2022
بس یہی لگا کہ تو چل میں آیا۔ عبداللہ شفیق 27، اظہر علی 17، ساجد خان 21، حسن علی 13 ، شاہین آفریدی 5 اور نسیم شاہ 1 رنز بناسکے۔
Australia get their first wicket, it is @imabd28. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/nZfmzcVO41
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 25, 2022
مہمان ٹیم نے ہر ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ اسپنر نتھن لایون نے پہنچایا سب سے زیادہ نقصان جنہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو کیا چلتا۔ ایک ایسا میچ جس میں پاکستانی ٹیم کے جیت کے امکان روشن تھے۔ بلے بازوں کے الٹے سیدھے شارٹس کی وجہ سے پاکستان ہار گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مچل اسٹارک اور کمیرون گرین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
لاہور ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی کینگروز ٹیم نے بینو قادر ٹرافی 0-1 سے اپنے نام کرلی، اس سے قبل سیریز کے دونوں میچز ڈرا ہوئے تھے۔
Discussion about this post