اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے کی تیاریاں اب آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے۔پارٹی نے اس جلسے کو امربالمعروف کا نام دیا گیا ہے۔
جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے وفاقی وزرا خاصے فعال ہیں جو مختلف شہروں سے کارکنوں کو لے کر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پہنچ گئے ہیں۔ رات گئے وزیراعظم نے آڈیو پیغام پر عوام پر زور دیا کہ وہ اس جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان اس جلسے سے ساڑھے پانچ بجے خطاب کریں گے۔ جس میں عین ممکن ہے کہ وہ اپنے اس ٹرمپ کارڈ کا اعلان کریں، جس کی بازگشت کئی دنوں سے ہورہی ہے۔
نجی چینل کی خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا واقعہ
تحریک انصاف کے کارکنوں نے اُس وقت خاتون رپورٹر مریم نواز کا گھیر لیا جب وہ جلسے کی کوریج کے لیے پہنچیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے نجی ٹی وی چینل کے خلاف نعرے لگائے جبکہ خاتون رپورٹر کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔
Women empowerment .. #GeoNews screen
Well-done @maryamnawazkhan ❤ pic.twitter.com/F2Rme1EtdR
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiakhurshidZK) March 27, 2022
Discussion about this post