لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد آسکر 2022 کی رنگارنگ تقریب کے دوران شرکاء اس وقت تذبذب کا شکار ہوگئے جب اداکار ول اسمتھ نے اسٹیج پر دھاوا بولا اور میزبان کرس راک کو تھپڑ دے مارا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس راک اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ پیش کرنے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے ول استمھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے سر منڈوانے کے انداز کو ڈیمی مور کی فلم "جی آئی جین” سے موازنہ کیا اور فلم کا سیکوئل کرنے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔ جس پر اداکار ول اسمتھ غصے میں تلملا گئے اور اسٹیج پر آکر کامیڈین کو زور دار تھپڑ جڑدیا اور پھر واپس اپنی نشست میں جاکر بیٹھ گئے تاہم پھر بھی ان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے کرس راک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی کو اپنے مذاق سے باہر رکھوں۔
اس واقعے کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر پر تبصروں اور بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ کچھ صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران ہوگئے کہ آیا یہ اسکرپٹ تھا یا حقیقی تھپڑ۔
So #willsmith is allowed to go onstage during a live #Oscars broadcast and physically assault #ChrisRock
and then STILL be able to go on afterwards to accept an award and people in the audience are clapping for him?Hollywood elite definitely have their sh*t backwards pic.twitter.com/pGC0TRUJCS
— Pink Gucci (@jmadison60) March 28, 2022
WHAT JUST HAPPENED??? #ChrisRock #WillSmith pic.twitter.com/31vTfwd5m1
— Matt Neglia (@NextBestPicture) March 28, 2022
For the kids watching at home: A tasteless joke does not entitle you to assault another person. Calling this behaviour "manly” is #ToxicMasculinity #WillSmith #Oscars pic.twitter.com/vl2Ld0HBm9
— Thomas J. Brown (he/him) 🇨🇦 (@therealtbee) March 28, 2022
یاد رہے کہ وِل سمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ بھی اداکار ہیں، وہ (گنج پن) ایلوپیشیا کا شکار ہیں اور 2018 میں انہوں نے عوامی طور پر اس کا انکشاف کیا تھا۔ دوسری جانب تقریب کے دوران ول اسمتھ کی تھپڑ کی گونج کے باوجود انہیں فلم کنگ رچرڈ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسمتھ نے اپنی تقریر کے اختتام میں کہا کہ میں امید کر رہا ہوں کہ اکیڈمی مجھے واپس بلائے گی۔
دوسری طرف کامیڈین کرس راک نے سرعام اداکار کی جانب سے تھپڑ کھانے کے بعد قانونی چارہ جوئی سے انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ معاملے کو بات چیت کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Discussion about this post