نجی ٹی وی کے پروگرام ” رپورٹ کارڈ” میں پینلسٹ حسن نثار، پروگرام میں شریک ریما عمر پر اُس وقت برس پڑے۔ جب انہوں نے اس پہلو کی طرف نشاندہی کی کہ اقتدار میں رہنے کے لیے جس طرح عمران خان، اتحادیوں کے ساتھ ڈیل کررہے ہیں، وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ریما عمر کے مطابق وہ لوگ جو عمران خان کے بارے میں کہتے تھے کہ حکومت کے لیے کبھی سودے بازی نہیں کریں گے۔ لیکن حالیہ اقدامات کے بعد اُن میں اور دیگر سیاست دانوں میں کوئی فرق نہیں رہا۔ ریما عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اصولوں پر قائم رہنا چاہیے تھا۔ پروگرام میں ریما عمر کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے جس طرح کی عمران خان کے خلاف باتیں کیں، اس کے باوجود انہوں نے وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔ یہ سب کیا دکھاتا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کے اصول کہاں گئے؟
ریما عمر کے مطابق ملک میں سیاست ہماری سوسائٹی کے مطابق ہوتی ہے لیکن اس کو بدلنا چاہیے۔ ریما عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے پر تبصرہ نگار کہہ رہے ہیں کہ اب ان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس گفتگو کے دوران حسن نثار ناک بھوئیں چڑھاتے رہے۔ اسی دوران ریما عمر نے حسن نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ چوہدری برادرن کی اصول پسند سیاست کی بڑی تعریف کرتے تھے، اب حکومتی حمایت کے بعد جس منافقت کی بات حسن نثار بات کررہے ہیں کیا وہ قاف لیگ میں نہیں۔ کوئی تو سیاست کا معیار ہونا چاہیے۔ اس جملے کے بعد حسن نثار آگ بگولہ ہوگئے۔ جنہوں نے ریما عمر پر برسنا شروع کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ بھٹو کے دور سے ہورہا ہے۔ انہوں نے ریما عمر کو مخاطب کرکے کہا یہ آپ کی پیدائش سے پہلے سے ہورہا ہے۔ جس کے بعد حسن نثار نے خاتون مہمان کو لتاڑنا شروع کردیا۔ جس کے جواب میں ریما عمر کا کہنا تھا کہ وہ حسن نثار کی طرح ناقد ( طعنہ زن ) بننا نہیں چاہتیں، جیسی ہیں ویسی ہی خوش ہیں۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اگر کوئی ناقد نہیں تو وہ پاگل ہے۔ پروگرام کے اختتام پر میزبان علینا فاروق شیخ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں کرنی تھی۔ یہ اوپن ڈسکشن تھی۔
Discussion about this post