اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن اس وقت ملک میں امپورٹڈ بحران ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ڈراما کررہے ہیں۔ شک کیا جارہا ہے کہ عمران خان حکومت بچانے کے لیے دھمکی آمیز خط کی بات کررہے ہیں۔ جبھی انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ دھمکی آمیز خط اب سینئر صحافیوں کے ساتھ ساتھ اتحادی پارٹی کے ایک ایک رکن کو دکھاؤں گا تاکہ وہ فیصلہ کرسکیں۔
وزیر اعظم کا دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان. #ImranKhan #PTIGovernment #MQMP #NoConfidenceMotion #IamImranKhan #MQMP #MQMPakistan #PPP #Opposition #Pakistan #Taar pic.twitter.com/DY3gaoSvOU
— Taar.TV (@taar_tv) March 30, 2022
مراسلے میں واضح ہے۔جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں لیکن کہیں آپ انجانے میں بین الاقوامی سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں بتاسکتے کہ کن ممالک نے دھمکی دی ہے۔ لیکن یہ پاکستان کے خلاف باہر سے سازش ہے۔ ملک کو ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرنے والوں نے سازش کی ہے۔ یہ ان افراد کو برداشت نہیں کہ ملک کے مفاد کے لیے فیصلے کرنے والی قیادت ہو۔ باہر کے لوگوں کو عادت نہیں کہ ایسی قیادت ہو جو ملکی مفاد کو آگے رکھے۔
Discussion about this post