نیب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی طرف سے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی پر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں۔ عبوری ضمانت میں بلا جواز توسیع کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست رد کی جائیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شریف ایف آئی اے کے 2 مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بذریعہ ٹوئٹ کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو، آج شہباز شریف کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر کے پیر کو دلائل کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ پیر کو ضمانت منسوخی پر فیصلہ آ جائے گا۔
قوم کو مبارک ہو ! آج شہباز شریف کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر کے سوموار کو دلائل کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے انشاللہ سوموار کو ضمانت منسوخی پر فیصلہ آ جائے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 2, 2022
Discussion about this post